ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج نے چھوٹو گینگ کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ،ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادگی

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوزڈیسک)پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کا چارج سنبھال کر پولیس اور رینجرز کی مدد سے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے جب کہ چھوٹو گینگ کے سرغنہ نے ہتھیار ڈالنے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔راجن پور میں ڈاکو گروپ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا جس کے بعد اب یہ آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کاچارج سنبھال لیا ہے، پولیس اور رینجرز کی مدد سے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے، کچے میں آپریشن کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کے کارندے پولیس کی وردی میں علاقے میں گھوم رہے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے 10 مغوی اہلکاروں کو پولیس چوکی سکھانی کے سامنے کھڑا کردیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی پہلے مغوی پولیس اہلکار کو نقصان پہنچے گا۔ چھوٹو گینگ کے پاس 8 اقسام کا اسلحہ اور ہزاروں کلو گرام بارودی مواد موجود ہے۔ گینگ کے پاس موجود اسلحے میں ہیوی میشن گن، ایس ایم جیز ، ایل ایم جیز اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر اسلحہ موجود ہے۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم کی وجہ سے ہتھیار اٹھایا، پولیس نے اسے دہشت گرد ، ملک دشمن اور نجانے کیا کچھ بنا دیا،اس نے یہ جنگ صرف اپنی برادری کواس کا حق دلانے کے لئے شروع کی تھی۔ وہ ملک دشمن نہیں کہ اس کے خلاف فوج کارروائی کرے۔ جب تک آپریشن میں پولیس شامل ہے۔ اگر پولیس آپریشن میں شامل رہی تو وہ مقابلہ کرتے ہوئے مرجانے کو ترجیح دے گا لیکن کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔چھوٹو کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ہتھیار ڈال دیں تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسے خود فون کرکے یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر اس کے گناہوں کی سزا بھی عسکری حکام ہی دیں گے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…