جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں، اداکارہ ریما

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیزڈیسک) بلاشبہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے پاکستان میں جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں،اس کا کریڈٹ ہم اپنے نوجوان ڈائریکٹرز کو دے سکتے ہیں،فلم انڈسٹری کو بھی بحران سے نکالنے میں ہمارے ٹیلی ویژن کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ہمارے ملک میں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ طویل دورانیہ کے ٹی وی ڈرامے ہیں جو فلم کا ماحول نہیں بناسکتے پاکستان میں فلم ڈرامہ بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ ریما نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا-انھوں نے کہا میں نے اس وقت فلم بنائی جب کوئی فلم بنانے کو تیار نہیں تھا،اس وقت ماحول فلم بنانے کا نہیں تھا،انھوں نے کہا میں جلد ہالی وڈ بالی وڈ اور پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں، اس فلم میں بھارتی پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کروں گی میں نے پاکستان آمد سے قبل عمرہ ادا کیا اور پھر بھارت جاکر وہاں کے سپر اسٹارز سے ملاقاتیں کی ہیں۔بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بہت پسند کی جاتی ہیں،انھوں نے کہا میں دو سال بعد پاکستان آئی ہوں میرا پاکستان میں پندرہ روزہ قیام بے حد کامیاب رہا،انھوں نے کہا میں رمضان المبارک میں دوبارہ پاکستان آو¿ں گی مجھے ٹیلی ویژن کے پروگرام بطور میزبان فرائض انجام دیتے ہوئے لوگوں نے پسند کیا تھا رمضان کے خصوصی پروگرام کے لیے بطور میزبان پیشکش ہوئی ہے،میں نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کروں گی، ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا میں امریکا میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…