ممبئی(نیوزڈیسک) اداکار شاہ رخ جو اپنی نئی فلم ”فین“کے لیے بہت ساری توقعات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں اس فلم پر ایوارڈ دیا جائے۔ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کے کردار کو شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے اس یادگار کردار پر انھیں ایوارڈ نہ ملا تو وہ رو دینگے اور ایوارڈ چھیننا بھی پڑا تو گریز نہیں کرینگے دریں اثناء شاہ رخ خان نے ایک ٹی وی پروگرام آپ کی عدالت میں کہا ہے کہ جب سے میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے گئے ہیں میں انھیں سوچ کر بہت زیادہ غمگین ہو جاتا ہوں، بعض اوقات تو چیخنے چلانے کو جی چاہتا ہے۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں تو سب سے زیادہ محب وطن ہوں کیا یہ ثابت کرنے کے لیے مجھے باربار دھرانا پڑے گا کہ میں محب وطن ہوں،اس سوال کے جواب میں کہ بعض لوگوں کا خیال ہے آپ کے دوست کانگریس میں ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کو ’ فکس‘ کرنا چاہتے ہیں، شاہ رخ نے کہا میں کسی کو فکس کرنے کی جرآت نہیں کر سکتا آپ جانتے ہیں میں غیرسیاسی ہوں۔