ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے روبرو وزیراعلی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ آفس کو درخواست پر اعتراض لگانے کا اختیار نہیں ۔چنانچہ درخواست سماعت کیلئے پیش کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں اور عدالت نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے لیکن وزیراعلی پنجاب نے زیر سماعت معاملے پر تقاریر کیں جو توہین عدالت کے مترادف ہیں۔لہٰذاوزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعلی شہبازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او اور ایس ایچ او سول لائن کو 27اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں وزیر اعلی کے خلاف دھمکی آمیز تقاریر کے الزام میں مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے عدالت کو بتایااورنج لائن منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے پر وزیراعلی دھمکی آمیزتقاریر کر رہے ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب کے اندراج مقدمہ کے تھانہ سول لائن میں درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔وکیل کے مطابق پولیس درخواست پر قانونی طور پر مقدمہ درج کرنے کی پابندی ہے لیکن قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی جا رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…