ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی عمران خان کے ساتھ ایک ہی جہازمیں روانگی،پرویزخٹک بھی بول پڑے

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نواز شر یف کے خاندان کا ایک ساتھ ایک ہی فلائٹ میں بیرون ملک جانا کسی خفیہ پلان کا حصہ نہیں بلکہ عمران خان علی الاعلان پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نوشہرہ کے علاقے خاروئی میں تحصیل کونسلر احد نواز خٹک، اور ملنگ جان کی رہائش گاہ جبکہ اسماعیل خیل میں امجد خان کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماعات سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ضلع ناظم لیاقت خان خٹک ، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ،ایم پی اے ادریس خٹک ،تحصیل ناظم صادق خان خٹک، تحصیل ناظم احد نواز خٹک، اسحاق خٹک ضلعی کونسلر ذوالفقار خٹک نے بھی خطاب کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف کو کہتا ہوں کہ اگرا ن پر یا ان کے خاندان پرکوئی ا لزام لگاہے تو وہ واضح کریں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے اس میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کا اپنے اور اپنے خاندان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ کہ یہ پیسے کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔ جو بہت آسان بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کہتے ہیں کہ ہم پر تو الزام ہے مگر وہ دوسروں کو چور کہتے ہیں۔ دوسروں کو چور کہنے کی بجائے ہر ایک کو اپنی صفائی پیش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اگر کوئی الزام لگائے کہ میں نے گھر کہاں سے بنایاتو یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس کی وضاحت پیش کروں کہ میں نے یہ رقم کہاں سے لائی ، کتنا ٹیکس ادا کیا، اور کہاں خرچ کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کروڑوں اربوں کی بات نہیں یہ کھربوں کی بات ہے جو یہ کھا چکے ہیں اور اب یہ اتنے پریشان ہو گئے ہیں کہ وزیر اعظم بیمار پڑ گئے ہیں اور دل کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔۔ انھوں نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ کمیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ یا وزیر اعظم خود چوری کرے اور اپنا احتساب بھی خودکرے تویہ کونسا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کاتقاضا یہ ہے کہ وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑ دیں اسکے بعد تحقیقات اور احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پیچھے ہٹنے والا نہیں وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔ اورنہ ہی اس ملک کے عوام ان کوچھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے دو وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی ہوگی اگر وزیر اعظم نوازشریف اپنے اوپر لگے ہوئے الزام کی صفائی پیش کریں کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بدنام نہ ہوانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اپنے منشور میں کیے گئے ایک ایک وعدہ کو پورا کررہی ہے آج ملک کے دیگر صوبے ہمارے صوبے کے بلدیاتی نظام کی تقلید کررہے ہیں جوکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور صوبائی حکومت کی بہتر ین قانون سازی کانتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی ایک ایک پائی باہر سے لاکر ملک کے عوام پر خرچ کرے گی انہوں نے کہا تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اداروں میں تبدیلی لاکر صوبے کی تاریخ بدل دی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو تھانہ، پٹوار خانوں اور ہسپتالوں میں بہترین سہولیات دینے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ میں دور رس اصلاحات کرکے تعلیمی نظام کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مقابلہ میں لارہے ہیں جس سے غریب کا بچہ بھی پرائمری سے ہی انگریزی تعلیم حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں خود مختیار بورڈز بنا کر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ صوبے میں بہت جلد ترقی کانیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے یقین دلایا کہ عوام رشوت لینے والے سرکاری اہلکاروں کے بارے میں آگاہ کریں ان کوقرار واقعی سزا دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاست پارٹی بن کرابھرے گی اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں بھی خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…