اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

انضمام کو12 لاکھ روپے ماہانہ دینے سے بورڈکا انکار

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پی سی بی نے انضمام الحق کو12 لاکھ روپے ماہانہ دینے سے انکار کر دیا، سابق کپتان کو افغان بورڈ بطور کوچ اتنی ہی رقم دے رہا ہے، پاکستانی حکام کے مطابق سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید 5 لاکھ روپے لیا کرتے تھے انھیں اس سے کچھ زائد معاوضہ دینا ہی ممکن ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کو افغان کرکٹ بورڈ کوچنگ کیلیے ماہانہ 12 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرتا ہے، انھوں نے پی سی بی کو جب اس بابت بتایا تو حکام نے ان سے معذرت کرلی کہ اتنی رقم دینا ممکن نہ ہوگا، افغانستان انھیں غیرملکی کوچ کا معاوضہ دے رہا ہے جبکہ یہاں وہ مقامی چیف سلیکٹر ہوں گے، بورڈ ہارون رشید کو 5لاکھ روپے ماہانہ دے رہا تھا، اس سے کچھ زائد انھیں دے سکے گا۔ذرائع نے بتایا کہ6 سے 7 لاکھ روپے میں ڈیل ہونے کا امکان ہے۔ انضمام الحق نے اپنی مرضی کے سلیکٹرز رکھنے کا مطالبہ بھی کیا جسے بورڈ چیف شہریارخان نے منظور کر لیا، سابق کپتان آئندہ ہفتے فہرست پیش کریں گے۔سابقہ سلیکشن کمیٹی سے بھی ایک سلیکٹر کو لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انضمام بھی پی سی بی کی پیشکش قبول کرنے کا ذہن بنا چکے اور آئندہ 1،2روز میں ان کے تقرر کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، بطور چیف سلیکٹر انھیں کار، پیٹرول، موبائل فون و دیگر مراعات بھی حاصل ہوں گی، ان کا کام سال میں بس چند ٹیمیں منتخب کرنا ہی ہوگا، ایسے میں 7 لاکھ روپے ماہانہ ملنا بھی گھاٹے کا سودا ثابت نہیں ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…