لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی منظوری کے بعد پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے شاہ محمو دقریشی کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی میں اسد عمر،ڈاکٹر عارف علوی،ڈاکٹر شیریں مزاری،سیف اللہ نیازی،شفقت محمود،سردار یار محمد رند،عمران اسماعیل،رائے عزیز اللہ،چوہدری سرور،ڈاکٹر یاسمین راشد،فضل محمود،شبلی فراز،عبد العلیم خان،میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔