منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یونس خان اور سرفراز کی جگہ صہیب اور عمر اکمل کو کھلایا جائے، عامر سہیل

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں یونس خان کے بجائے صہیب مقصود کو کھلانا چاہیے، اسی طرح سرفرازاحمد کو ڈراپ کر کے عمر اکمل کو جگہ دی گئی تو کامیابی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی جم خانہ میں ورلڈ کپ کے حوالے سے کتاب ’’فرسٹ سکسر‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، عامر سہیل نے کہا کہ یونس خان ون ڈے کرکٹ میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور پریکٹس میچز میں بھی اپنی فارم کا مظاہرہ نہ کرسکے، ان کی جگہ نوجوان اور باصلاحیت بیٹسمین صہیب مقصود کو دی جائے جس نے پریکٹس میچ کے دوران مشکل وقت میں اپنی اہلیت ثابت کی۔

انھوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 5 اسپیشلسٹ بیٹسمین اور اتنے ہی بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، ٹور سلیکشن کمیٹی کو سرفرازاحمد کی قربانی دینا ہوگی، عمر اکمل سے ہی بیٹسمین اور وکٹ کیپر کا کام لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…