لاہور ( این این آئی)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران لیسکوچونیاں ڈویژن میں سینکڑوں عام شہریوں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چوری میں ملوث نکلا ،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہرہوگیااوردرجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز لیسکوچونیاں ڈویژن کے اہلکاروں نے علاقہ میں کریک ڈاؤن کیا ۔ اس دوران سینکڑوں عام بجلی چوروں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چورنکلا،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔نتیجتاًپوری چونیاں ڈویژن کے باقی لیسکواہلکاراپنے جان بچھاکربھاگ گئے اورعملاًچونیاں ڈویژن میں تمام کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔یہی وجہ ہے کہ کنگن پورگرڈاسٹیشن پرآنے والے فالٹ کی درستگی جلدازجلدممکن نہیں ہوپارہی۔اس واقعے کے خلاف لیسکوقصورسرکل جو چونیاں، پھولنگر، قصور سٹی، قصوررورل اورکوٹ رادھاکشن ڈیویژنزپرمشتمل ہے کی تمام لیبریونینزنے کل ( پیر ) مورخہ18اپریل2016بروزپیرسے باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































