لاہور(نیوزڈیسک) ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل کی چھٹی منزل کی چھت سے گرکر لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ پراسرار ہو گیا ۔لاریب کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ لاریب کوکبھی نہیں ڈانٹا، بٹیوں سے بہت محبت کرتاہوں ،لاریب ہوٹل کی چھت پرچڑھ کرسیلفی لے رہی تھی، حادثے کے وقت لاریب کی چھوٹی بہن بھی پاس موجودتھی جبکہ ہوٹل کے سکیورٹی گارڈزنے اس کودیوارپرچڑھنے سے منع بھی کیاتھا ۔ لاریب کے کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ وہ شرارتی طبیعت اورسیلفی کی شوقین تھی۔دوسری جانب پولیس نے ہوٹل انتظامیہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی جبکہ ہوٹل کے ویٹرزاورسکیورٹی گارڈزکے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے۔