لاہور(نیوز ڈیسک)فغان کرکٹ بورڈ کا نیوٹرل وینیو شارجہ سے دلی منتقل ہو گیاہے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کوچ انضمام الحق کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شفیق اللہ ستانکزئی کا کہنا ہے کہ انضمام کی جانب سے بھیجا گیا استعفی انہیں ای میل کے ذریعے مل گیاہے جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا ہے ،انضمام نے قومی مفاد کی خاطر ہماری ٹیم کی کوچنگ چھوڑی ،ہم سمجھتے ہیں کہ اپنا ملک سب سے پہلے ہونا چاہیے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ان کی آج صبح چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے افغانستان کے لیے ہیڈ کوچ دینے کی پیش کش کی ہے،پی سی بی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہم اس سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین شہریار خان نے انضمام الحق کے ساتھ ملاقات کی ہے جس دوران سلیکشن اور کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ انضمام الحق نے پی سی بی کے ساتھ کا م کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعدسابق کپتان کو چیف سلیکٹر سمیت اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ انضمام الحق کو افغان کرکٹ بورڈ سے 10ہزار ڈالر مانانہ ملتے تھے ،ا