کراچی( نیوز ڈیسک)عبدالستار ایدھی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال داخل کروا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث عبدالستار ایدھی ہسپتال داخل کروا دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بلقیس ایدھی نے کہا ہے کہ وہ ایدھی صاحب کی طبیعت کے لیے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ عوام سے اپیل ہے وہ ایدھی صاحب کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔