بمبئی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی اداکار دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھرخراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کر ا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو نمونیا کی شکایت ہونے کے بعد رات گئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ دلیپ کمار گزشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں تاہم آج نمونیا کے مرض میں شدت کے بعد طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بمبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔داکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی صحت سے متعلق اگلے 72گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور ابتدائی چیک اپ سے معلوم ہوتا ہے کہ انکے سینے میں انفیکشن ہےاور اگر صحت میں بہتری نہ آئی تو انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرنا پڑیگا۔