کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرزحکام نے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق قادرپٹیل نے رینجرزحکام کے سامنے مزید سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے ذریعے مہاجر نوجوانوں کو قتل کرایا یہ حکم بلدیہ ٹائون میں 2010 میں میت بس پر فائرنگ سے 5 بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ملا۔ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ پیپلز یوتھ کے سابق صدر رئوف ناگوری نے روف ناظم اور بابا لاڈلہ سے قتل عام کرایا۔یہ تمام چیزیں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جاوید ناگوری اورثانیہ ناز کے علم میں ہیں جبکہ سینیٹر یوسف بلوچ تمام کاموں میں پیش پیش ہوتے تھے ۔قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ رئوف ناگوری اور سعید بھرم دونوں سگے بھائی ہیں۔سعید بھرم متحدہ اور رئوف ناگوری پیپلزپارٹی میں ہے۔قادرپٹیل کے مطابق رئوف ناگوری پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ چلاتا رہا ہے۔ قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ لیاری میں امن کمیٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کے حکم پر بنا وائی گئی۔قادرپٹیل کے مطابق آصف زرداری اورسینٹر یوسف بلوچ کے حکم پر لیاری میں کچھیوں کو قتل کرایا۔انہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ نبیل گبول اور ذوالفقار مرزا کے بعد میں زرداری کے قریب ہوا۔نبیل گبول متحدہ کے ذریعے کچھیوں کو سپورٹ کرتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے ہفتہ کو قادر پٹیل پھر حاضر ہوں گے