منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

امیر جماعت اسلامی کا ایسا بیان جس نے لوگوں کے دل جیت لئے

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاور(نیوزڈیسک)پاکستان میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے ایک بار پھر اپنے اپنے منشور کو عوام و خواص میں دہرانا شروع کر دیا ہے۔ آئندہ الیکشن کو چاہے ابھی تھوڑا وقت ہو مگر تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کیساتھ وارم اپ میچ شروع کر دیا ہے ۔ بقیہ تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ کیساتھ اب جماعت اسلامی بھی میدان میں سرگرم عمل ہے ۔امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن ختم ہو جائے تو پھر ہم قرض لینے والے ملک کے بجائے قرض دینے والا ملک بن جائیں گے پاکستان کو پسماندہ رکھنے والے حکمران قومی مجرم ہیں ،کرپشن پاکستان کے تمام مسائل کی جڑہے، جہالت ،مہنگائی ،بدامنی اور ملک پر قرضوں کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورن ضلع شانگلہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت ملی تو پٹرول کی قیمت20روپے فی لیٹر مقرر کی جائے گی اور عوام کو بجلی پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے فراہم ہو گی۔
انھوں نے کہا اس ملک میں بالعموم اور خیبر پختونخوا میں بالخصوص وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ہمیں اللہ نے بے حساب قدرتی دولت سے نوازا ہے لیکن سارا دودھ اور مکھن کرپٹ حکمران کھا جاتے ہیں اور غریب کو روکھی سوکی کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکمران اور ان کی بیگمات کو بد ہضمی ہو یا ان کا پیٹ خراب ہو توقومی خزانہ سے کروڑوں ڈالر لے کر لندن اور جرمنی علاج کے لیے جاتے ہیں۔یہاں سے قومی دولت چوری چھپے بیرون ملک لے جا کر ان کے بچے اربوں ڈالر کما رہے ہیں اور اسی دولت کے بل بوتے پر یہ ہمارے اوپر حکمرانی کر تے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر قوم اس ملک کو پرآمن،خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ہم نے کرپشن مردہ باد اسلام زندہ باد کی جو تحریک شروع کی ہوئی ہے اس کوکامیاب بنانا ہوگا۔کرپشن اور اس کی بنیاد پر قوم پر حکومت کرنے والوں کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ آج عام آدمی پریشان اور بدحال ہے۔وہ ہر طرح کے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ اس کے بچے کے لیے تعلیم نہیں۔ بیمار پڑھ جائے تو علاج کی سہولت نہیں، نوجوان تعلیم حاصل کرکے بھی روزگار کے لیے ترستے ہیں۔ان تمام مسائل کی بنیاد کرپشن ہے۔جماعت اسلامی عوام کی حمایت سے کرپشن کا خاتمہ کر کے رہے گی۔مستقبل جماعت اسلامی کا ہے قوم کرپٹ نظام کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی ترقی اور پرامن پاکستان صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…