اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورنیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی طر ف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عام اآدمی کو ہسپتالوں میں ادویات تک دستیاب نہیں ،ملک قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہے مگر وزیر اعظم سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک کے مترداف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دور حکومت میں ایک بھی ایسا ہسپتال تعمیر نہیں کرا سکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو سکتا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی سرکاری خرچ پر وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو 11مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…