ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریار خان اور نجم سیٹھی نے حکومت سے بغاوت کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تعینات کیے گئے بورڈ حکام نے اپنے اپنے عہدے بچانے کیلئے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے بورڈ میں حکومتی مداخلت کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹیم کے حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ کے خلاف کسی بھی بھی قسم کے حکومتی کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔یہ قرارداد جمعرات کو ہونے والے پی سی بی کے سالانہ جنرل اجلاس میں بورڈ کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی حکومتی مداخلت کے خلاف ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم بورڈ کے جمہوری آئین کی خلاف ورزی ہو گا۔ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے سبب حکومت پر موجودہ بورڈ کے عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہتانے کے لیے تمام حلقوں کی جانب سے شدید دبا ؤ ہے۔وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں اپنے بیان کے دوران پی سی بی کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل باڈی کے ارکان اس قرارداد کا حصہ بن گئے حالانکہ وزیر اعظم نے شہریار خان اور نجم سیٹھی کی تقرری کرتے ہوئے ان سے مشورہ نہیں کیا تھا۔ بورڈ کے جمہوری آئین میں جنرل باڈی کے کردار کے برخلاف ناصرف یہ کہ پی سی بی چیئرمین کی تقرری میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری یا سلیکشن کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے بھی ان سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔اجلاس کے بعد پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سالانہ جنرل اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے اندرونی معاملات میں حکومتی مداخلت قبول نہیں کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منظور پر پی سی بی کے جمہوری آئین کی خلاف ورزی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران نجم سیٹھی نے کئی مرتبہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس شہریار خان سے زیادہ اختیارات ہے۔جب ریجنل ایسوسی ایشن کے سربراہوں نے پاکستان کپ کیلئے ٹیموں کے انتخاب میں ہونے والی غلطیوں کا نوٹس لیں تو نجم سیٹھی نے ان سے کہا کہ وہ اپنی شکایات براہ راست ان کو بھیجیں حالانکہ اس سے چند لمحے قبل شہریار نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…