لاہور(نیوزڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نیا شوق پال لیا ہے جس پر ان کے تمام دوست اور رشتہ دار بھی حیران ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابی پیر زادہ گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقوں میں خطرناک سانپوں کو تلاش کرتی رہیں۔ ان کی ٹیم نے کئی سانپ بھی پکڑے جن کے بعد رابی پیرزادہ نے ان سانپوں کے ساتھ تصاویر بنا کر فوری سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیں۔ اس بارے میں رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے شروع ہی سے ایسے خطرناک کام کا شوق رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے دور میں انسانوں سے سانپ بہت اچھے ہیں کیونکہ ایسے بھی ہم سب نے اپنی آستینوں میں بہت سے سانپ پال رکھے ہیں۔