اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ٹی 20ورلڈ کپ میں دھوم مچانے والا آئی پی ایل سے باہر

datetime 14  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو فائنل میں پہنچانے والے لینڈ ل سیمنز انجری کے باعث انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لینڈل سیمنز اسی طرح کی انجری کے باعث ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم زخمی اینڈی فلیچر کی جگہ انھیں دوبارہ ٹیم شامل کیا گیا تھا۔
سیمنز آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کررہے تھے جہاں انھوں نے 2015 میں ٹیم کو چمپیئن بنوایا تھا، انھوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 2014 سے اب تک 22 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طورپر 942 رنز بنا چکے ہیں جبکہ رواں سیزن کے افتتاحی میچ میں وہ رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے خلاف صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔سیمنز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف 51 گیندوں پر ناقابل شکست شاندار 82 رنز بنائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ممبئی انڈیز نے سیمنز کی جگہ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو ٹیم میں بلا لیا ہے۔مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ 547 رنز بنا ئے تھے اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انھوں نے مجموعی طورپر 155 میچ کھیل کر 4 ہزار 684 رنز بنا ئے ہیں۔کیوی بلے باز آئی پی ایل کے علاوہ کیربیئن لیگ، بگ بیش لیگ اور انگلش کاو¿نٹی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…