لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں ٹیموں کے اسکواڈ کو پندرہ رکنی سے سولہ رکنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کپ میں شامل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کپ میں پندرہ کی بجائے سولہ رکنی اسکواڈ بنایا جائے گا ۔اس ترمیم کے مطا بق ٹیم میں شامل کیاجانے والا سولہواں کھلاڑی انڈر 19ہوگا جبکہ ہر میچ کے دوران ایک انڈر 19کھلاڑی کو کھلانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں پنجاب سے سلمان فیاض، بلوچستان سے غلام حیدر اورسندھ سے حسن محسن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ سے ثمین گل اور فیڈرل ایریا سے شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔