اسلام آباد (نیوز ڈیسک )طاہر شاہ کے ‘اینجل نے تو سوشل میڈیا پر تباہی مچا ہی رکھی ہے، لیکن اب علی ظفر بھی اپنے ‘اینجل کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔
اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں علی ظفر نے طاہر شاہ کے گانے ‘اینجل کے بول (Lyrics) نہایت خوبصورت انداز میں پڑھے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے طاہر شاہ کا گانا ‘اینجل ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا اورانٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گیا جبکہ اس نے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی اپنی جگہ بنا لی.
5 منٹ دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں طاہر شاہ ایک فرشتے کے روپ میں نظر آرہے ہیں، جو خود کو ‘انسانیت کا فرشتہ کہہ رہا ہے۔اس گانے کے بعد کہیں طاہر شاہ کا مذاق اڑایا گیا، کہیں تنقید کی گئی تو کہیں اِکا دُکا لوگ ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں، لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ ‘اینجل سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔
طاہر شاہ کے بعد علی ظفر کے اینجل نے بھی میڈیا پر دھوم مچا دی
13
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں