ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم سلطان کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا،اس سے قبل فلم کا پوسٹڑ جاری کیا گیا تھا،جس کے بعد شائقین کو بے صبری سے اس کی جھلکیوں کا انتظار تھا۔فلم میں دبنگ خان پہلوان بنیں ہیں جو اکھارڑے میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔انکے ساتھ پی کے گرل انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سلطان اس عید پر نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دبنگ خان کی سلطان کے ساتھ ساتھ کنگ خان کی رئیس بھی ریلیز ہو رہی ہے اب” رئیس“ کا ہوگا راج یا ”سلطان “کے مچے کی دھوم یہ تو عید پر ہی پتہ چلے گا۔