جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی معروف کھلا ڑی خو فنا ک حا دثے میں ہلا ک

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

بھارت(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف خاتون بائیکر وینو پالیوال ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وینو مدھیا پردیش کے ضلع ودھیشا میں ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ٹریفک حادثہ گذشتہ روز پیش آیا جب وینو پالیوال اپنی ہارلے ڈیوڈسن کی موٹر بائیک پر ملک بھر کے سفر کی جانب روانہ تھیں۔
پولیس افسر راجیش تیواری نے بتایا کہ چار ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم نے وینو کا پوسٹمارٹم کیا۔ دوسری جانب وینو کے دوست دپیش تنور کا کہنا ہے کہ گیاراپسور اسپتال میں علاج سے قبل وینو ان سے بات کر رہی تھیں لیکن اسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی جانب سے ایک انجیکشن لگانے کے بعد سے ہی وینو کی طبیعت میں بگاڑ پیدا ہوا۔ وینو پلاول کو حال ہی میں ”لیڈی آف ہارلے 2016“ کے نام سے نوازا گیا تھا۔
وہ ایک دوسری موٹر بائیک پر سوار اپنے ایک دوست دپیش تنور کے ہمراہ جے پور سے لکھنؤ جا رہی تھیں کہ ان کی موٹر بائیک ضلع کے برگودھا تریہا ریجن میں حادثے کا شکار ہوئی۔ پولیس کے مطابق وینو کو فوری طور پر گیاراپسور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے وینو کو فوری ودھیشا لے جانے کی ہدایت کر دی۔ ودھیشا اسپتال منتقلی کے بعد ہی وینو کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…