ممبئی(نیوزڈیسک) اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے کچھ چیزوں سے گریز ضروری ہے،آئندہ کسی فلم کے لیے اپنا وزن نہیں بڑھاو¿ں گی۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کسی ایسی فلم کا اسکرپٹ بہترین ہونے کے باوجود اس میں کام نہیں کریں گی جس کے لیے ان کو اپنا وزن بڑھانا پڑے کیونکہ ان کو اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی ۔پرینیتی اچھی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنے وزن کی وجہ سے دو سال سے فارغ بیٹھی تھیں۔تاہم اب وہ آیوشمن کھرانا کے ساتھ فلم”میری پیاری بندو“میں نظر آئیں گی۔انھوں نے کہا ہے کہ مجھے وزن کم کرنے کے لیے بہت سی چیزوں سے دوری اختیار کرنی پڑی،انھوں نے کہا مجھے جو پسند ہے کھاتی ہوں اور پھر جم ضرور جاتی ہوں ۔