اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

میرے لئے یہ دو باﺅلر مشکل ترین تھے، عظیم کھلاڑی کے انکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کیریئر میں انہیں متھایا مرلی دھرن اور ہربھجن سنگھ نے ٹف ٹائم دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے پورے انٹرنیشنل کیریئر میں جن باؤلرز کا سامنا کیا ان میں سب سے زیادہ مشکل سری لنکا کے سابق عظیم آف سپنر مرلی دھرن اور بھارت کے ہربھجن سنگھ کو مشکل پایا، میں کبھی بھی مرلی کی انگلیوں کی حرکات کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں سکا، اسی طرح ہربھجن سنگھ کو بھی کھیلنا مشکل ہوتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ہم وطن بلے باز مائیکل ہسی کو بھی مرلی دھرن کا سامنا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یاد رہے کہ گلکرسٹ کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں ہوتا تھا انہوں نے متعدد بار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے کینگروز کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…