منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

ماڈل عظمیٰ خان نے بڑی اسکرین پرمستقل کام کرنے کی ٹھان لی

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ وماڈل عظمیٰ خان نے بڑی اسکرین پرمستقل کام کرنے کی ٹھان لی۔ فیشن اورٹی وی پرنمایاں کام کرنے والی ماڈل واداکارہ نے جونہی بڑے پردے پراپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، اس کے بعد سے پرائیویٹ پروڈکشن ہاو¿سز کے بینر تلے بننے والی فلموں کے لیے انہیں اہم کرداروں کی پیشکش کا سلسلہ تیز ہوگیا، ان میں سے کچھ پراجیکٹس سائن کرلیے۔اس حوالے سے ایک ملاقات کے دوران عظمیٰ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹی وی اور فیشن کا شعبہ نہیں چھوڑوں گی،بڑی اسکرین پر جادو جگانے آئی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بڑے پردے پر دکھائی دینا ہر فنکار کی اولین خواہش ہوتی ہے آج بھی سلور اسکرین کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ ویسے بھی فیشن اور ٹی وی کے شعبوں سے فلم کا رخ کرنے والے فنکار اس بات کوبخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بالکل ہی منفرد کام ہے۔ فلم بننے اوراس میں کام کرنے کا انداز بہت الگ ہے، لیکن یہ بہت ہی مزیدار اور سیکھنے والا عمل ہے۔مجھے جب پہلی مرتبہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں بہت خوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے بہت ہی سرپرائزنگ اور بہت چیلنجنگ تھا۔ اس معاملے میں، میں خود کو بہت ہی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری ٹیم میں شامل تمام فنکار بہت ہی سپورٹنگ تھے۔ پہلے پراجیکٹ کے دوران بہت کچھ سیکھا اوراپنی غلطیوں اورخامیوںکا بھی پتہ چل۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سینما ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بننے والی فلموں نے سینما گھروں کو بھرپور انداز میں آباد کر دیا ہے۔شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروںکا رخ کررہی ہے، جو بہت ہی خوش آیند عمل ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اچھی اورمعیاری فلمیں زیادہ سے زیادہ بنائی جائیں تاکہ لوگوں کو سب سے سستی تفریح میسرآسکے اوران کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لائی جاسکے، جوبہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ سلور اسکرین پر دکھائی دوں لیکن اس کا یہ قطعی مقصد نہیں ہوگا کہ میں ٹی وی اورفیشن کے شعبوں کے لیے کام نہیں کروں گی جب بھی کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہو گا تو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاو¿ں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…