لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری زیر تکمیل فلم ”یلغار“ میرے فنی کیرئیر کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، اپنے کردار پر بہت محنت کی ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہی فنکار کامیابی حاصل کرتا ہے جو اپنے کام اور کردار سے انصاف کرتا ہے۔ ایک سال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اداکارشان بڑے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں، میں نے ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب پاکستان میں بھی انتہائی معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں جو بڑی خوش آیند بات ہے۔ یہ تسلسل جاری رہا تو بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیگی۔