ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے اسپنر ز کو کر کٹ کا تا ریخی سبق پڑھا دیا ،جا نئے کیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) رمیز راجہ نے تربیتی کیمپ میں شریک اسپنرز کو جدید کرکٹ کا سبق پڑھا دیا، سابق کپتان نے بولرز کو کھیل کی قدر کرنے کے ساتھ تاریخ سے شناسائی کا مشورہ بھی دیدیا۔تفصیلات کے مطابق12اسپنرز کا خصوصی تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا،اس کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیک، مہارت اور جسمانی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ افتتاحی روزسابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے لیکچر دیا،انھوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مفید مشورے دیے، اس موقع پر رمیز نے اسپنرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کیلیے جدید کرکٹ سے شناسائی جب کہ میدان کے اندر اور باہر نظم وضبط برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، کامیابی کیلیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، کھلاڑیوں کو بھرپور محنت سے اپنی مہارت اور فٹنس بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دینا اور سینئرز سے سیکھ کر ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اپنی ذات کے بجائے ملک کیلیے کھیلنے کو ترجیح دینے سے ہی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے، انھوں نے ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر رکھنے میں ایک کھلاڑی کے کردار کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر تربیتی کیمپ کی نگرانی کرنے والے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے رمیز راجہ کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی بے پناہ سمجھ بوجھ رکھنے والے سابق کپتان سے بہت کچھ سیکھا ہو گا، یاد رہے کہ اسپنرز کا یہ خصوصی تربیتی کیمپ 14اپریل تک جاری رہے گا، کھلاڑیوں کو لیکچرز دینے کیلیے مایہ ناز اسپنرز سمیت سابق کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…