اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مجھے صرف نتائج اور کام چاہیئے، زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، شہباز شریف

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے قابل تجدید ذرائع سے بجلی کا حصول ناگزیر ہے اور پنجاب میں بائیوماس سے سمال پاور پلانٹ لگانے کا بہت پو ٹینشل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بائیوماس سے سمال پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات کا پیٹ بھرنے اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا اور اس ضمن میں عملی طور پر درست سمت میں اقدامات کرنا ہوں گے، مجھے صرف نتائج اور کام چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو متحرک انداز میں بائیوماس سے سمال پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہیئے تھا کیونکہ توانائی بحران کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اگر پنجاب میں اربوں روپے کے گیس پاور پلانٹس کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے تو بائیو ماس سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فعال انداز میں فرائض منصبی ادا کریں کیونکہ توانائی کے منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ وہ گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں بائیوماس سے سمال پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران حل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور کم پیداواری لاگت سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب بائیوماس انرجی کمپنی حامد ملہی، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…