جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

محمد عامر پانچ سال بعد بھی ۔۔۔۔اظہر محمود نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دیکھتے رہ گئے

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کے خیال میں فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سال پہلے بھی ملک کے بہترین بولر تھے اور وہ آج بھی پاکستان کے بہترین بولر ہیں۔اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو اتنا عرصہ کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود پاکستان کے بہترین بولر بننے کے لیے دیگر بولرز کی طرح کچھ زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔ایک ویب سائٹ کے لیے اپنے بلاگ میں اظہر محمود نے لکھا ہے کہ ’عامر پانچ سال قبل بھی پاکستان کے بہترین بولر تھے اور وہ آج بھی اسی درجے پر ہیں۔ اس کی وجہ سخت محنت اور پوری طرح کرکٹ کے ساتھ جوڑے رہنا ہے۔‘
انھوں نے لکھا کہ ’عامر نے پانچ سال کوئی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پھر بھی ہمارا بہترین بولر ہے۔ان کی کلائی کی پوزیشن بہتر ہے جو کہ دیگر بولرز میں دکھائی نہیں دے رہی۔‘سابق آل راؤنڈر نے دیگر بولرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ نہیں سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’گذشتہ پانچ سالوں سے دیگر بولر کیا کر رہے ہیں۔‘
’اگر وہ خود کو تبدیل یا سیکھنا نہیں چاہتے تو کوچز ان کی جگہ بولنگ کروانے نہیں جا سکتے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’میں صرف اپنا تجربہ منتقل کر سکتا ہوں یا صرف بتا سکتا ہوں لیکن یہ بولرز تک ہے کہ وہ منصوبوں پر کام کیسے کرتے ہیں۔‘اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند سفارشات بھی پیش کی ہیں جن میں ایسا مثبت ماحول بنانا بھی جس سے کھلاڑیوں کی سوچ بدل سکے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…