اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ‘23 شعبوں میں خواتین کی ملازمت کو ممنوع قرار دیدیاگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں وزارت محنت کے معائنہ شعبے کے سربراہ سلطان المطیری کے مطابق کہ مملکت میں 23 شعبوں میں خواتین کی ملازمت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ المطیری کے مطابق وزارت محنت کا نظام خواتین کے کام کی نوعیت کا خیال رکھتا ہے اور انہیں اسی شعبے میں کام کرنا چاہیے جو ان کی طبیعت سے میل رکھتا ہو جب کہ خطرناک نوعیت کے کاموں یا مضر صنعتوں میں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت محنت خواتین کے لیے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔خواتین کے لیے ممنوعہ کام مندرجہ ذیل ہیں زیر زمین کام اور کان کنی،نکاسی آب اور پٹرولیئم مصنوعات، تعمیراتی کام مثلا کھدائی اور کنکریٹ ڈالنا، تعمیراتی، مرمتی اور رنگ و روغن کے کام جن میں انتہائی بلندی پر کام کرنا ہوتا ہے ، معدنی لوازمات کو سودھنے کے لیے تیار کردہ بھٹیوں میں کام کرنا۔. وہ صنعتیں جن میں لوازمات کو منتقل کیا جاتا ہے مثلا بجلی پیدا کرنا وغیرہ، آتش گیر مادے کی صنعت اور اس سے متعلقہ کام، آکسیجن اور بجلی سمیت ہر قسم کی ویلڈنگ کا کام، گاڑیوں، لوہے اور المونیئم کے ورکشاپوں میں کام، جانوروں کی لید یا خون سے تیار کی گئی کھاد کے گوداموں میں کام۔ شیشے کو پگھلا کر اس کی مصنوعات تیار کرنے کا کام، بندرگاہ اور دیگر مقامات پر سامان کے لادنے اور اتارنے کا کام، ٹن اور 10 فی صد سے زیادہ سیسہ رکھنے والے دھاتی مرکبات کی صنعت، بجلی کی بیٹریوں کی تیاری یا مرمت کے کام، ربڑ کے لوازمات کی صنعتیں مثلا گاڑی کے ٹائر وغیرہ،چمڑے کی صنعت، جانوروں کی ہڈیوں سے کوئلہ تیار کرنے کی صنعت ، پارے کے ذریعے آئینوں کی قلعی، ڈوکو لوازمے سے رنگ و روغن۔ سیسے پر مشتمل راکھ کی ٹریٹمنٹ اور تیاری اور سیسے سے چاندی کو الگ کرنا، لیڈ مونو آکسائڈ یا یلو لیڈ آکسائڈ کی تیاری۔. ان ورکشاپوں کی صفائی جہاں کام جاری ہو۔ اور مشینوں کی دوران حرکت صفائی شامل ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…