اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

شاہدآفریدی نے ایک غلطی نہیں کی،ٹیم کے اندر کیا ہورہاہے؟ اظہر محمود کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،سب سامنے لے آئے

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں کہ میگا ایونٹس میں شاہد آفریدی نے کپتانی میں بہت ساری غلطیاں کیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی صرف اپنے لیے کھیلتے ہیں۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ایک انٹرویو میں قومی کھلاڑیوں کوآڑے ہاتھوں لیا۔اظہر محمود کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی صرف اپنے لیے کھیلتے ہیں ان میں ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ نہیں ہے۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیسے میگا ایونٹس میں شاہد آفریدی نے کپتانی میں بہت ساری غلطیاں کیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں جان نہیں لگاتے اور اگر انہیں ڈراپ کر دیا جائے تو کپتان اور کوچ کو اپنے مخالف سمجھنے لگتے ہیں۔سابق کرکٹر اظہر محمود کے مطابق ٹیم میں گروپ بندی نہیں ، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کرکٹرز اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں راز داری کا فقدان ہے اور ڈریسنگ روم میں منفی سوچ کی بھرمار ہے۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ محمد عامر اب بھی بہترین باؤلرز ہیں ، دوسرے باؤلرز پلان پر عمل نہیں کرتے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…