جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ایران کو عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، سعودی عرب

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

منامہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اگرایران عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تو اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے بحران کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ منامہ کے موقع پران کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل نے خطے میں ایران کی مداخلت اور بعض ملکوں میں اسلحہ اسمگل کرانے کی ایرانی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ ایران اپنے جارحانہ اور معاندانہ عزائم سے باز نہ آیا، خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بھی جاری رکھی تو تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام اور بھی مشکل ہوجائے گا۔اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں اہم علاقائی معاملات پر تفصیل سے بات چیت بھی کریں گے۔امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان قابل اعتماد اورمضبوط روابط کا قیام از حد ضروری ہے۔ انہوں نے بھی عرب خطے میں ایران کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تہران خطے میں عدم استحکام کی سازشیں کررہا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے شام میں تشدد میں کمی کی جتنی بھی کوششیں کی ہیں ان میں عرب ممالک کا اہم کردار ہے۔ آئندہ ہونے والے مذاکرات میں شام میں عبوری سیٹ اپ کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیش آئند مذاکرات شامی رجیم، ایران اور شامی اپوزیشن کی سنجیدگی واضح کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں امن اور استحکام کا قیام امریکا کی بھی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…