جارجیا(نیوزڈیسک)شدید طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تیز ہوا اور بارش سے برقی نظام معطل ہو گیا ، درجنوں مکان تباہ ہو گئے۔امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق شدید طوفان نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا کو متاثر کیا ، تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کی تاریں زمین پر گر گئیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ، تیز ہوا سے متعدد درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے جن کے گرنے سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کے باعث 55 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔