جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

قومی ٹیم کی کوچنگ،عاقب جاوید کی ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باو ¿لر عاقب جاوید پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے۔عاقب جاوید نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کےلئے تیار ہیں تاہم وقاریونس کے پیش رو کےلئے کھلے عام اشتہار پر ناراض ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ اسپورٹس 360 کو انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہاکہ میں تاحال متحدہ عرب امارات ٹیم کا کوچ ہوں اور میں کہیں نہیں جارہا۔سابق فاسٹ باو ¿لر نے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کیا کہ پی سی بی غیرملکی کوچ کی طرف جائے گا۔انہوںنے کہاکہ میں اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہا اور یہاں تک میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے بھی کوشش نہیں کررہا کیونکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ غیر ملکی کوچ کے لیے جارہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کےلئے شاندار کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سابق قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ‘میں مایوس ہوں کہ جب لوگ آپ سے رابطہ کرتے ہیں اور کہیں کہ یہ طریقہ کار ہے، دباو ¿ یا کسی اور وجہ مگر یہ تبدیل ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتیں ان لوگوں کو دینا نہیں چاہتا جو اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھتے۔پی سی بی کے رویے سے دل گرفتہ عاقب نے کہاکہ اچانک وہ ایک مختلف طریقہ کار پر چل رہے ہیں، انھوں نے مجھے پہلے کیوں نہیں کہا۔پی سی بی کی ویب سائٹ میں کوچ کے اشتہار کو روزگار کا موقع کے طور پر دیا گیا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…