اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

کامیابی کیسے حاصل کی ، ڈیرن سیمی نے وہ راز بتا دیا جس تمام ٹیموں کو عمل کرنا چاہیے

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی کامیابی کاوہ ”راز“ جوہرشعبے کے فرد کیلئے ایک بہترین نسخہ ہے،”ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی“تفصیلات کے مطابق کولکتہ: چیمپئن بننے کے بعد کیریبیئن کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کوئی اہمیت نہ دی جارہی تھی لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں۔میچ جیتنے کے بعد ویسٹ اینڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کارلوس برتھ ویٹ نے آخری اوور میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں جب کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگا ایونٹ میں شریک ہیں لیکن انہی باتوں نے ہماری پوری ٹیم کو متحد کردیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ڈیرن سیمی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت نہ صرف اپنے پوری ٹیم بلکہ پورے دنیا میں موجود اپنے فین اور اپنے ملک کے نام کرتا ہوں جب کہ میں آج کی رات اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انجوائے کروں گا کیوں کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔میچ سے قبل ڈیرن سیمی نے بیان دیا تھا کہ ’ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز نہ ہرائے تو اور کوئی نہیں ہرا سکتا‘جب کہ ٹیم میٹنگ ڈیوائن براوو نے بھی یہ کہا تھا کہ ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…