اسلام آباد(نیوزڈیسک)25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اپریل سے ایپوہ، ملائیشیا میں ہو گا میزبان ملائیشیا سمیت 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں ایونٹ کے ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے، جاپان کا مقابلہ بھارت، پاکستان کا کینیڈا اور نیوزی لینڈ کا ملائیشیا سے ہو گا ,7 اپریل کو بھی تین میچز کے فیصلے ہوں گے، آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت، نیوزی لینڈ کا کینیڈا اور جاپان کا ملائیشیا سے ہو گا، 8 اپریل کو آرام کا دن ہو گا، 9 اپریل کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی، جاپان کا مقابلہ کینیڈا اور ملائیشیا کا آسٹریلیا سے ہو گا، 10 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ، بھارت اور کینیڈا مدمقابل ہوں گے، 11 اپریل کو آرام کا دن ہو گا، 12 اپریل کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے ہوں گے، اسی روز آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کا کینیڈا سے ہو گا، 13 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا، بھارت کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا جاپان سے ہو گا، 14 اپریل کو آرام کا دن ہو گا، 15 اپریل کو آخری تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ جاپان، کینیڈا کا آسٹریلیا اور بھارت کا ملائیشیا سے ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے قومی ہاکی ٹیم کراچی سے کوالا لمپور روانہ ہوگی ,پاکستان ہاکی ٹیم منگل کو آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ بارہ اپریل کو ہوگا۔