لاہور (نیوز ڈیسک)سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم چھ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کےمطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل اٹھارہ رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا. سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے دس روزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔تین چار اور پانچ اپریل کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ سات اور آٹھ اپریل کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ جبکہ آخری ون ڈے دس اپریل کو ایل سی سی آئی کرکٹ گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا. سری لنکن مہمان ٹیم آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے. سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کے دورے سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور ہم مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے جس سے آنے والے دنوں میں دیگر ملکوں کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی محسوس کرینگے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ،نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دیدی
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
مریم نواز نےاہم ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی
-
موٹرویز اور قومی شاہرائوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی



















































