جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے اگر اس ایک تجویز پر عمل کر لیا جائے

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی پر ٹیم کی خراب صورتحال کی ذمے داری عائد کر نے کے بعد ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے ۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے کہ کپتان ذمے دار تو ضرور ہیں مگر انتخاب عالم کی رپورٹ پاکستانی ٹیم کی اصل حالت کا مجموعی احاطہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں جو کچھ کہا ہے اور جو کچھ اسے پہلے سامنے آ چکا ہے اس سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں بہتری کی جانب بڑھنا چاہئے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا اور مستقبل میں یہ غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔
پاکستانی باﺅلنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دفاعی باﺅلنگ کی جانب توجہ دینا ہو گی کیونکہ پاکستان اس میں بہت کمزور ہے، باﺅلرز اگر 4 اوورز اچھے کر لیتے ہیں تو 12 اوورز میں ان کی دھنائی ہو جاتی ہے۔ بیٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح سے بیٹنگ میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑے گی اور اس پر بہت کام کرنا ہو گا، سننے میں آ رہا ہے کہ ٹیم کا کوچ ایک بار پھر باﺅلر کو بنایا جا رہا ہے حالانکہ ہمیں بیٹنگ جینئیس کی ضرورت ہے جو آپ کی بلے بازی کو ٹھیک کر سکے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…