جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہریارخان نے تمام باتوں کو غلط ثابت کردیا، انوکھا اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے اپنے مستعفی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاءکپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے قائم کمیٹی نے جمعہ کی شام رپورٹ پیش کی ہے جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوںمیں میڈیا میں آنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے مستعفی ہونے کی پیشکش کی خبریں بھی آرہی ہیں جوبالکل بے بنیاد ہیں میں نے ایسی کوئی پیشکش کی اور نہ استعفیٰ دیا اور یہ بے بنیاد افواہیں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میںنے لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے حالانکہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایشیاءکپ اور ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی گزشتہ تین روز سے رپورٹ مرتب کر رہی تھی اور مجھے جمعہ کی شام یہ رپورٹ ملی ہے ۔ میں اس کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لوں گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…