کولکتہ(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد بھارتی میڈیا سمیت سابق کرکٹرزنے دھونی الیون کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ، اچھے سکور کے بعد بھارتی ٹیم کے ہارنے پر میڈیا کھلاڑیوں پر برس پڑا۔گھر کے شیر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ڈھیر کیا ہوئے کہ اپنے بھی بیگانے بن گئے ، ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کے زخموں پر میڈیا اور سابق کرکٹرز نے نمک پاشی شروع کر دی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھونی نے ایک صحافی کو اپنے پاس بلایا اور اس سے پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں ان فٹ ہوں یا پھر میں میری کارکردگی 2009میں اچھی نہیں تھی جس پر جس پر صحافی نے جواب دیا بہت نہیں بلکہ بہت اچھی ۔ انڈین میڈیا نے لینڈل سمنز کو کروائی گئی دو نو بالز پر ٹیم دھونی کی خوب خبر لی ہے۔ میڈیا کیمطابق ان 2 نو بالز نے ہی سورماﺅں کو ناکامی کا منہ دکھایا۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز نیبڑے میچ میں بڑا سکور کرنے کیباوجود شکست کو بڑی ہار قرار دیا ہے۔ اظہر الدین نے دھونی الیون کی بولنگ کو ناقص قرار دیا ، تو سابق کرکٹر چیتن شرما نے دو نو بالز پر سوال اٹھا دیا۔ سابق کرکٹر مدہن لعل نے سارا ملبہ قسمت پر ڈال دیا۔بھارتی میڈیا اور سابق بھارتی کرکٹروں کی جانب سے ابھی تک ٹیم کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔