اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیڈ کو چ و قا ر کی مدت ملا زمت میں تو سیع نہ کر نے کی سفا رش کی گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) کر کٹ بورڈ پی سی بی نے ہیڈ کو چ وقا ر یو نس کے معا ہدے میں تو سیع نہ کر نے اور آفریدی کو کپتانی سے ہٹا نے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہےمقا می میڈیا کے مطا بق انکوائر ی رپورٹ پی سی بی کو جمع کر وا دی گئی ہے جس میں محس ن خان بطور چیف سلیکٹر اور عا قب جا وید کو کو چنگ کیلئے نا مزد کیا گیا ہے پی سی بی کو دی گئی انکوئر ی رپورٹ میں ہیڈ کو چ و قا ر کی مدت ملا زمت میں تو سیع نہ کر نے کی سفا رش کی گئی ہے ۔ محسن حسن خان کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا، کوچنگ سنبھالنے کیلیے عاقب جاوید فیورٹ ہیں جب کہ وقار یونس کو 3 ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات سے قبل ہی کرکٹ بورڈ حکام نے بعض بڑے فیصلوں کیلیے ذہن بنا لیا تھا تاہم ان کا اعلان اب کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو چیئرمین شہریارخان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کا اعلان کریں گے۔
نئے چیف سلیکٹر کیلیے سابق ٹیسٹ بیٹسمین محسن حسن خان کی تقرری پر اتفاق ہو گیا، وہ ماضی میں بھی اس حیثیت سے کام کرچکے ہیں، نئی ذمہ داری کے حوالے سے ان کی شہریارخان سے بات چیت ہو چکی، وقار یونس کو قبل از وقت فارغ کرتے ہوئے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی، یہ رقم مجموعی طور پر تقریباً50 لاکھ روپے بنتی ہے، نئے کوچ کیلیے سابق ٹیسٹ پیسر عاقب جاوید فیورٹ ہیں۔
وہ ان دنوں یو اے ای کی ٹیم کے ساتھ منسلک مگر اس کی کارکردگی میں نکھار نہیں لا سکے، ماضی میں وہ پاکستان کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، چیف کوچ بننے کا پہلا موقع ہو گا۔ شاہد آفریدی کی جگہ ٹوئنٹی 20میں قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…