جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیرن سیمی کا خیبرپختونخوا کی ثقافت،روایات اورخواتین کو خراج تحسین

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے خیبرپختونخوا کی ثقافت،روایات اورخواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی خواتین کو یورپین خواتین سے ہزار درجے بہتر قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پشتو زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”میں خیبر کی عام سی لڑکی کیلئے یورپ کی خوبصورت لڑکیاں قربان کرنے کو تیار ہوں“۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنے میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہاں کرکٹ کے علاوہ مجھے پاکستان کے کلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہاں تو میں اپنی پشتو بہتر بنا رہا ہوں۔ یہاں کے لوگوں میں گھلنا ملنا بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں ڈیرین سیمی نے پاکستانی شائقین کی کرکٹ سے محرومی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بات پریشان کن ہے کہ پاکستانی شائقینِ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں اور وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے ملک کے میدانوں میں پرفارم کرتا ہوا دیکھنے سے قاصر ہیں۔ سیمی نے کہا تھا کہ وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑی پرفارمنس وہ دیں تو ان کے ہوم گراو¿نڈ میں بیٹھے شائقین اس سے لطف اٹھا سکیں۔ ان کے خیال میں اِس تناظر میں پاکستانی کرکٹرز بھی اِس سے محروم ہیں کہ وہ اپنے لوگوں اور عوام کے سامنے بڑی کارکردگیوں کے وقت داد و تحسین وصول کرنے سے محروم رہ رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…