جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقاریونس کو شہریارخان اور نجم سیٹھی کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے میڈیا پر دیئے گئے بیانات کے خلاف کارروائی پر غور کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی حکام نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جانب سے میڈیا پر آکر چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور دیگر بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور وقار یونس کو شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وقار یونس بھی اپنی سیٹ بچانے کے لیئے سرگرم نظر آتے ہیں، آج انہوں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اس حوالے سے بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر وقار یونس نے وفاقی وزیر سے ورلڈ کپ سے متعلق بنائی گئی اپنی رپورٹ لیک ہونے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کرکٹ میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے، وزیر اعظم اس بات کا نوٹس لیں۔واضح رہے کہ وقار یونس نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قومی کرکٹ تباہ کردی ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ میں جتنی سیاست ہے اتنی تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں ہوتی ہوگی۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری رپورٹ خفیہ تھی وہ لیک کیسے ہوئی جب کہ شہریارخان اور نجم سیٹھی نے مجھ سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…