اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ورلڈٹی 02 میں سب کی فیورٹ ٹیم نے پا کستان آنے کی حا می بھر لی

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر آندرے رسل نے کچھ عرصہ قبل کہاتھا کہ کراچی اور لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان جاناچاہیں گے تاہم ایسا محسوس ہوتاہے کہ آندرے رسل کا وعدہ پورا ہونے سے پہلے دونوں ممالک کے بورڈز کی بات چیت حتمی نتیجے پر پہنچ جائے گی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دوسری طرف اپریل میں افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ متوقع تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کی بناءپر ملتوی کردیاگیا، اسی طرح کینیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک کا دورہ بھی لاہور کے گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد ملتوی کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اکتوبر میں پاکستان میں سیریز کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کے اب تک کے آخری رابطوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اکتوبر2016ءمیں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ۔
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ایونٹ کے آغاز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر آخری مقابلے میں اسے افغانستان کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت برداشت کرنا پڑی، اب اس کا مقابلہ میزبان بھارت کے ساتھ ہے جسے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ہاٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…