جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

قومی ٹیم کا اگلا کپتان کون؟ رمیز راجہ نام سامنے لے آئے

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق کرکٹرز سکندر بخت -محمد یوسف اور رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا اگلا کپتان سرفراز احمد کو بنایا جانا چاہیے۔ پروگرام کے دور ان میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ اگلا کپتان اور کوچ کون ہونا چاہیے تو سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے سرفرازاحمد کو کپتان ہونا چاہیے کیونکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی میں وہ بات نہیں جو کپتانی کیلئے ضروری ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے انگلینڈ کے دورہ کے بعد بات کریں گے ۔ سکندر بخت نے کوچ کے بارے میں کوئی رائے ظاہر نہیں کی ۔اسی سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہاکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل تو کپتانی اور ٹی 20 کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے ہیں کیونکہ باقی کھلاڑی اوپر جارہے ہیں اور یہ دونوں نیچے جارہے ہیں قومی ٹیم کا اگلا کپتان سرفراز احمد کو بنایا جانا چاہیے۔ کوچ کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہاکہ قومی ٹیم کو بغیر کوچ کے کھلایا جائے اور کپتان کو ہی بااختیار بنایا جائے کیونکہ فی الحال ہمیں کوچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔محمد یوسف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہونا چاہیے کیونکہ وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہے اور اس کے بلے سے رنز رکتے نہیں ہیں، کپتان ایسے بندے کو ہونا چاہیے جو مخالف ٹیم کو اپنی ذاتی پرفارمنس اور کپتانی سے پریشان کیے رکھے۔ کوچ کے حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کوچ کوئی غیر ملکی ہونا چاہیے اور ملکی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف بھیجا جائے تاکہ بہتر ٹیلنٹ آگے آسکے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…