جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثنامیر بطور عام کھلاڑی کھیلتے رہنے کی خواہشمند

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد ثنا میر نے عام کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کا اظہار کر دیا ،، انھوں نے کہاکہ گروپ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہترکارکردگی دکھائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنامیر نے کہا کہ بطور مجموعی ہماری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارتی ٹیم کو اس کی سر زمین پر شکست دے کرخوشی ہوئی تاہم ہمارا موازنہ قومی مینزٹیم سے نہ کیا جائے ،ہمارا اپنا انداز ہے، ثنامیر نے کہا کہ بھارت روانگی سے قبل ہی میں نے قیادت چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا، میں نئی کھلاڑیوں کوموقع دینے کے لیے اس ذمے داری سے خود کوسبکدوش کر رہی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میری جگہ کوئی دوسری کھلاڑی کپتان کی حیثیت سے مستقبل کی مضبوط ٹیم تشکیل دے، میں نے اس حوالے سے پی سی بی کو پہلے ہی بتایا ہوا تھا، انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جب تک فٹ ہوں، کھیلتی رہوں، بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہونے میں مجھے کوئی عار نہیں، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ بھارت کو اس کی سر زمین پر ہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ یہ اتفاق رہا کہ قومی مینزٹیم بھارت سے ہار گئی اور ویمن ٹیم کو فتح ملی، انھو ں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بسمہٰ معروف قومی ویمن ٹیم کا مستقبل ہیں، بورڈ کی جانب سے بھر پور تعاون پر شکر گزار ہوں لیکن پاکستان ویمن ٹیم کو سپورٹنگ اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، انھوں نے سانحہ لاہور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…