اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کا سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے سوئپ شاٹ یونس خان سے سیکھی، تفصیلات کیمطابق جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز جو کہ سوئپ شاٹ کھیلنے میں ماہر ہیں ، انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان کو سوئپ شاٹ میں اپنا استاد قرار دے دیا۔
ابراہم ڈی ویلیئرز نے سابق انگلش کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ یونس خان گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ٹاپ ایج کے خطرے سے بالکل نہیں گھبراتے اور میں نے ان کو دیکھ کر ہی سوئپ شاٹ کھیلنا سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سٹار بیٹسمین یونس خان کی وجہ سے ہی میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ابراہم ڈی ویلیئرز جو کہ اپنی سوئپ شارٹس کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے متعدد بار اپنے کھیل کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو کئی اہم مقابلوں میں کامیابی دلائی ہے۔یونس خان پاکستان کے عظیم بیٹسمین ہیں اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی اور رنز اس بات کا ثبوت ہے۔ جنونی افریقہ کے سٹار بیٹسمین کی ویڈیو کے بعد اب دنیا انہیں ایک عظیم استاد کے طور بھی جاننے لگی ہے۔
اس پاکستانی کرکٹر سے کھیلنا سیکھا، ڈی ویلیئرز نام سامنے لے آئے
30
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں