ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں کے بالی وڈ میں قابل اعتراض کردار ملکی بدنامی کا باعث ہیں، اداکارہ نور

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹارنور نے بالی وڈفلم ” کپوراینڈ سنز“ دیکھنے کے بعد معروف اداکارفواد خان کوقابل اعتراض کردار نبھانے پر شدید تنقیدکا نشانہ بناڈالا۔ پاکستانی فلموں کوسائن کرنے کے لیے کہانی، کرداراورمعاوضے کی شرائط جب کہ بھارتی فلموں میں کام کے لیے کسی بھی طرح کا کردارنبھانا اب معمول بنتا جارہا ہے۔پہلے ہی بالی وڈ فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو معیاری کام نہیں دیا جاتا لیکن اس کے باوجود ہرکوئی بھارت جاکر” شہرت کی بلندیوں“ کوچھونا چاہتا ہے۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے نور کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں بڑی سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کونیچا دکھانے کے لیے ہمارے فنکاروں کوایسے کردارآفرکیے جاتے ہیں جن کا مقصد وطن عزیز کی ساکھ کونقصان پہنچانا ہے۔ لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی خلاف ورزی جاری ہے، راء کا ایجنٹ کارروائیاں کرتا پکڑا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ملک کے باصلاحیت فنکاروہاں پرجاکرایسا کام کررہے ہیں جس سے وطن عزیزکا امیج متاثر ہورہاہے۔ فواد خان ہمارے ملک کا باصلاحیت اداکار ہے۔لاکھوں لوگ اس کے چاہنے والے ہیں اوراس کو پسند کرتے ہیں ۔ ایسے مقبول فنکارکواس فلم کوسائن کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ اس کے اس کردارسے پاکستانیوں کوتکلیف پہنچے گی۔ اگرکہانی میں اس قدر جان تھی اوریہ کرداربہت جاندارتھا تویہ کرداربھارتی اداکارسدھارتھ ملہوترا سے کروانا چاہیے تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔اس کا مقصد صرف اورصرف پاکستان کوبدنام کرنا تھا۔ بالی وڈ والے اچھی طرح اس بات کوجانتے ہیں کہ فوادخان ہمارے ملک کا سپراسٹارہے اورانھوں نے ایک سازش کے تحت انھیں ایسے قابل اعتراض کردارمیں سائن کرکے دنیا کوبتایا ہے کہ پاکستانی سپراسٹارہمارے ہاں ایسے غیراخلاقی کردارنبھانے کے لیے بھی تیارہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے فوادخان کا کام پسند ہے اوراسی لیے میں فلم دیکھنے سینما گھرگئی تھی لیکن جب ان کا کردارسامنے آیا توبطورپاکستانی مجھ بہت تکلیف پہنچی اوراسی لیے میں نے سوشل میڈیا پربھی اپنی تکلیف کااظہارکیا ہے۔ ہمیں بالی وڈ اوردنیا کی بیشترفلم انڈسٹریوں میں ضرورکام کرنا چاہیے لیکن اس بات کا خیال بھی ضروری ہے کہ ہمارے کسی فعل سے پاک وطن کی بدنامی نہ ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…