جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ شائقین کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ڈرامے کا اسکرپٹ تیار

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام کا غصہ کم کرنے کے لیے ڈرامے کا اسکرپٹ تیار کر لیا گیا ، پی سی بی کا تشکیل کر دہ کمیٹی کا اجلاس منگل سے لاہور میں شروع ہوگا، ابتدائی روز وقار یونس اور انتخاب عالم روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے۔شاہد آفریدی کو بھی طلب کر لیا گیا،کپتان، کوچ اورچیف سلیکٹر کا گھر جانا طے پا چکا، پْرکشش عہدوں پر فائز ہونے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں رسہ کشی کا آغاز بھی ہوگیا، عاقب جاوید، معین خان اور محسن خان سمیت متعدد سابق کرکٹرز ہیڈ کوچ جبکہ صلاح الدین صلو،اقبال قاسم، وسیم باری اور محمد الیاس چیف سلیکٹر کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں، عامر سہیل، عبدالقادر اور جاوید میانداد سمیت پی سی بی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو فوری طور پر کوئی ذمہ داری نہ سونپنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔اس سے پہلے جاوید میانداد نے آنے سے معذرت کر لی تھی۔پہلے روز ٹیم مینجمنٹ کے اراکین ہیڈ کوچ وقار یونس، منیجر انتخاب عالم، کپتان شاہد آفریدی اور میڈیا منیجر آغا اکبر کو بلایا گیا ہے۔ جمعہ کے دن چیئرمین پی سی بی شہریار خان پریس کانفرنس کر کے فیصلوں کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید، ٹیم منیجر انتخاب عالم اور ہیڈ کوچ وقار یونس کا عہدہ بچانا بہت مشکل ہے، جس کے بعد ان پوزیشنز پر نئی تقرریاں ہوں گی۔چیئرمین بورڈ نئی کمیٹی بنا کر اسے نئے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں کا ٹاسک دے سکتے ہیں، ان پْرکشش پوزیشنزکے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے لابنگ اور پی سی بی عہدیداروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، نئے ہیڈ کوچ کے لیے عاقب جاوید، معین خان اور محسن خان سمیت متعدد سابق کرکٹرز میدان میں ہیں، چیف سلیکٹرکیلئے صلاح الدین صلو، اقبال قاسم، وسیم باری اورمحمد الیاس میں رسہ کشی شروع ہو چکی، بورڈ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹرز عامر سہیل، عبدالقادر اور جاوید میانداد کو فی الحال کوئی عہدہ نہ سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…